یہ نوازشریف نہیں،مودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کرگئے،بھارتی میڈیا بھی ’’کپتان‘‘ کی تعریفوں پر مجبور ہوگیا، مودی حکومت کو کھری کھری سنادیں

نئی دہلی (اے این این ) پاکستان کے خیر سگالی اقدامات نے بھارتی میڈیا کو پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف کرنے پر مجبور کردیا، بھارتی میڈیا نے پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے پر مودی سرکارکو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کرتارپور کوریڈور کھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خیرسگالی سے منہ موڑنے والے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پربھارتی میڈیا برس پڑا اور پاکستان سے مذاکرات سے بھاگنے والی مودی سرکار پرکڑی تنقید کرتے ہوئے،پاکستان کے مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب نہ دینے کو حماقت قرار دیا ہے۔بھارتی میڈیا نے کھلے الفاظ میں تسلیم

کیا کہ کرتارپورکوریڈورکھول کر پاکستان نے بھارت کوچت کردیا ہے اور انتباہ کیا نریندرمودی عمران خان کو سمجھنے میں غلطی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے مذاکرات کی دعوت نہ مان کرنئی پاکستانی قیادت سے فاصلہ پیداکیا اور مودی سرکار کومشورہ بھی دیا کہ سارک سے فرارکے بجائے بہترحکمت عملی اپنائے۔