ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے 35 گھنٹے بعد بچے کو معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا۔ روسی حکومت کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو کا کام کرنے والے رضا کار ملبے کو ہٹا کر اس کے نیچے دبے کمسن بچے کو زندہ حالت میں نکال رہے ہیں۔ حکومتی ترجمان کے مطابق روس کے شہر مگنیتا گورسک میں گیس کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے مٰں 10 منزلہ عمارت مکمل تباہ ہوئے اور حادثے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔ واقعہ اتوار کی رات پیش آیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حکومت نے واقعے کے بعد ایمرجنسی نافذ کی اور ریسکیو کا کام شروع کیا تو رضاکاروں کو ایک بچے کے رونے کی آواز سنائی دی۔ جائے وقوعہ پر موجود رضا کاروں نے آواز سُن کر اُس مقام سے ملبہ ہٹایا جس میں 35 گھنٹے سے زائد وقت سے ایک بچہ دبا ہوا تھا۔ رضاکاروں نے اسے نکال کر فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچے کے جسم اور سر پر گہری چوٹیں آئیں جبکہ تین جگہ فریکچر بھی ہوا، مذکورہ بچے کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کرلیا گیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ حکومتی ترجمان کے مطابق مذکورہ عمارت میں 120 سے زائد افراد رہائش پذیر تھے جن میں سے 36 تاحال لاپتہ ہیں جبکہ ملبے سے ملنے والے بچے کی ماں بھی زندہ ہے۔ انتظامیہ نے ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملبے تلے دبنے والے افراد کو زندہ نکالنے کی کوشش کریں، امدادی کاموں میں سیکڑوں رضاکار حصہ لے رہے ہیں جنہوں نے اب تک بچے سمیت 6 افراد کو زندہ باہر نکالا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.