بگ باس سے باہر ہوتے ہی جسلین نے بتائی انوپ جلوٹا کے ساتھ اپنے رشتے کی حقیقت ، جان کر حیران رہ جائیں گے آپ

گزشتہ روز جسلین بگ باس سے باہر ہوگئیں ۔ باہر ہونے کے بعد جسلین نے مڈ ڈے سے اپنی خاص بات چیت میں انوپ جلوٹا سے رشتہ کو لے کر کئی راز کھولے ۔
جسلین متھارو نے جس دن سے بگ باس میں انٹری لی ہے ، اسی دن سے وہ موضوع بحث ہیں ۔ جسلین اور انوپ جلوٹا کا یہ رشتہ اتنا غضب کا ہے کہ جسلین 28 سال کی ہیں اور انوپ 65 سال کے ہیں ۔ لیکن گزشتہ روز جسلین بگ باس سے باہر ہوگئیں ۔ باہر ہونے کے بعد جسلین نے مڈ ڈے سے اپنی خاص بات چیت میں انوپ جلوٹا سے رشتہ کو لے کر کئی راز کھولے ۔

جسلین نے کہا کہ جس طرح سے اس شو کا فارمیٹ جوڑیوں کو لے کر تھا ، میں نے انوپ جی سے کہا کہ وہ میرے ساتھ اس شو پر آئیں ، لیکن جب سلمان خان نے ٹیچر اور شاگرد کے طور پر ہمارا سب سے تعارف کرایا ، تو میں نے وہاں ایک مزاح کے تحت کہہ دیا کہ ہم تین سال سے ایک ساتھ ہیں ۔ اس بات کو سن کر انوپ جی نے کچھ نہیں کہا اور وہ اس مزاح میں شامل ہوگئے ۔ لیکن انہوں نے مجھے کئی مرتبہ بتایا تھا کہ یہ سب غلط جارہا ہے۔ لیکن ہم نے اس کو چلنے دیا۔

جسلین نے مزید کہا کہ لیکن جب میں باہر آئی تو میں نے جو دیکھا تو دنگ رہ گئی۔ میں نے دیکھا کہ میرا اور انوپ جی کا رشتہ جو ایک مزاح تھا ، وہ ملک کا سب سے بڑا مشہور ایشو بن چکا تھا ، جو ایک بہت بڑی بات ہے۔

خیال رہے کہ جب انوپ جلوٹا بگ باس سے باہر ہوئے تھے ، تو انہوں نے بھی اس رشتہ سے انکار کردیا تھا ۔ انوپ جلوٹا نے کہا تھا کہ ان کے اور جسلین کے درمیان پیار جیسا کچھ نہیں ہے ۔ وہ دونوں صرف ٹیچر اور شاگرد ہیں۔