کی بورڈ کے 18 بہترین شارٹ کٹس

کمپیوٹر کا استعمال تو آج کل بہت عام ہے اور پاکستان جیسے ملک میں بھی کروڑوں افراد اسے روزمرہ کے کاموں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

تاہم اگر آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کا ماﺅس خراب ہوجائے تو صرف کی بورڈ سے اسے سنبھالنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔تو اگر آپ کو یہ چند کی بورڈ شارٹ کٹس معلوم ہو تو آپ انٹرنیٹ اور دیگر کاموں کو محض اپنی انگلیوں کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں۔اپنی کسی پسندیدہ ویب سائٹ کا پیج محفوظ کرنا ہو تو ماﺅس کو حرکت دینے کی بجائے کی بورڈ پر بس Ctrl + D دبا دیں۔جب آپ کسی فائل کو ہمیشہ کے لیے کمپیوٹر سسٹم سے باہر کرنا چاہتے ہوں یعنی ری سائیکل بن میں جائے بغیر غائب کردینا چاہتے ہو تو Shift + Delete کلک کریں۔اگر تو دفتر میں گیم کھیل رہے اور باس آجائے یا کسی بھی وجہ سے دوسروں کی نظر سے اپنی ویب سرگرمیوں کو بچانا چاہتے ہوں تو Alt + F4 آپ کے کام آئے گا۔اگر تو آپ نے کمپیوٹر پر بہت زیادہ ونڈوز کھول رکھی ہو اور فوری طور پر ڈیسک ٹاپ پر رسائی چاہتے ہو تو Window key + D سے ایسا ممکن ہے۔کسی ایک فائل کے لیے تمام فولڈرز میں سرچ کرنے کی زحمت میں نہ پڑیں بلکہ Window key + F کے شارٹ کٹ کو استعمال کرکے بھی ایسا ممکن ہے۔اگر کسی ویب یا کسی اور پروگرام میں کام کرتے ہوئے اس میں زوم ان یا آﺅٹ کرنے کی ضرورت ہو تو Ctrl + scroll mouse wheel کو استعمال کریں۔کیا آپ نے غلطی سے کسی ایسی براﺅزر ٹیب کو بند کردیا ہے جس کو آپ دیکھ رہے تھے اور اس کی دوبارہ تلاش کافی مشکل ہے ؟ تو اس پیج کو ری اوپن کرنے کے لیے Ctrl + Shift + T کو آزما کر دیکھیں۔یہ شارٹ کٹ لگ بھگ سب کو ہی معلوم ہوگا یعنی Alt + Tab کی مدد سے ایک سے دوسری ونڈو پر جایا جاسکتا ہے تاہم ونڈوز سیون میں Window key + Tab کے ذریعے بھی یہ کام کیا جاسکتا ہے۔اسکرین پر موجود کسی بھی چیز کی فوری تصویر یا اسکرین شاٹ کے لیے Print Screen کے بٹن کو دبا دیں یہ شارٹ کٹ ان ویب پیجز کے لیے کارآمد ہے جہاں کاپی اور پیسٹ کی اجازت نہیں ہوتی۔آپ کو کسی تازہ اپ ڈیٹ کے بارے میں جاننا ہے تو اسکرین کو ریفریش کرنے کے لیے F5 یا Ctrl + R سے اسے ریفریش کرلیں۔براﺅزر پر آپ نے پہلے گوگل کو اوپن کیا اور پھر اس کی جگہ فیس بک کھول لی مگر اب واپس گوگل پر جانا چاہتے ہیں تو Alt + ← مددگار ثابت ہوگا۔بہترین اسپیلنگ اور گرامر کو یقینی بنانے کے لیے F7 کا بٹن مددگار ثابت ہوتا ہے۔ویب براﺅزر پر بس ویب سائٹ کا نام لکھیں جیسے گوگل اور پھر Ctrl + Enter دبائیں، http://www اور .com خود ہی شامل ہوجائیں گے۔اگر ماﺅس کام نہیں کررہا اور فوری طور پر کوئی نیا ویب لنک براﺅزر پر ڈالنا چاہتے ہیں تو Ctrl + L یا F6 کی مدد لیں۔ویب براﺅزر پر زومنگ کے لیے تین طریقے ہوتے ہیں۔ کنٹرول اور 0 کو کلک کرنے سے زوم ڈیفالٹ پر ری سیٹ ہوجاتا ہے۔ کنٹرول اور + کو کلک کرنے سے زوم ان ہوتا ہے جبکہ کنٹرول اور – کرنے سے زوم آﺅٹ ہوتا ہے۔اگر آپ کمپیوٹر کو لاک کرنا چاہئے تو ونڈوز اور ایل کے بٹنوں کو کلک کریں، وہ لاک ہوجائے گا۔ یہ مذاق کے لیے بھی بہترین ٹرک ہے۔اگر آپ ونڈوز کے بٹن کو کسی بھی ایرو (دائیں، بائیں، اوپر، نیچے) کے ساتھ کلک کریں تو آپ کے سامنے جو ونڈو کھلی ہوگی وہ اسکرین کے ایک جانب ہوجائے گی۔ اسی طرح اگر آپ ونڈوز، شفٹ اور کسی ایک ایرو کے بٹن کو کلک کریں تو آپ کی ونڈوز اس طرف منتقل کردے گی جو اس کے راستے میں ہوگا (جیسے دائیں جانب)۔اگر آپ ایکسل پر F4 بٹن کو دبائیں تو وہ آپ کی آخری کمانڈ کو دوہرانے لگے گا۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی سیل کو سلیکٹ کرکے اسے کسی رنگ سے ہائی لائٹ کرتے ہیں تو آپ وہ ہائی لائٹ کسی بھی سیل کو سلیکٹ کرکے محض F4 کلک کرکے کرسکتے ہیں۔