لاہور: بیوٹی پارلر جانے والی دلہن، گولیوں سے چھلنی

لاہور: بیوٹی پارلر جانے والی دلہن، گولیوں سے چھلنیلاہور: (8 دسمبر 2018) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں شادی کے گھر صف ماتم بچھ گیا۔ پچیس سالہ دلہن کے مہندی والے ہاتھوں پر خون سج گیا۔ بیوٹی پارلر پر جاتے ہوئے نامعلوم شخص نے دلہن کو گولیوں سے چھلنی کردیا۔لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جیا بگا روڈ پر دلہن کے ہاتھ خون سے رنگ دیئے گئے۔ ہاتھوں پر مہندی سجانے کے ارمان لیے پچیس سالہ طاہرہ گھر سے نکلی اور فائرنگ کا نشانہ بن گئی۔ بیوٹی پارلر پر تیار ہونے کیلئے جانے والی طاہرہ کا سرخ جوڑا کفن میں تبدیل ہوگیا۔ راستے میں گھات لگائے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طاہرہ شدید زخمی ہوگئی۔ امدادی ٹیموں نے طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال رائیونڈ پہنچایا مگر حالت نازک ہونے کے باعث طاہرہ کو وہاں سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے لڑکی کو پارلر جاتے ہوئے گولی ماری اور فرار ہوگئے،،واقعے کی تفتیش جاری ہے جلد ملزم کو گرفتار کرلیں گے۔ طاہرہ مسیح کی گلبرگ لاہور میں بابر نامی شخص سے اتوار کو شادی طے تھی لیکن سب ارمان دل میں رہ گئے۔ پولیس کے مطابق گولی مارنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔