بالاخر ڈگری جعلی ثابت ہو گئی، سپریم کورٹ نے ن لیگ کے ایک اور اہم رہنما کو نااہل قرار دے دیا

گجرات (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا، ن لیگ کے سینئر رہنما اور گجرات شہر کے ناظم ناصر محمود کو سپریم کورٹ نے ان کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نااہل قرار دے دیا ہے، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راجہ عمر ساجد نے سپریم کورٹ میں ن لیگ کے رہنما ناصر محمود کے خلاف اپیل دائر کی ہوئی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ناصر محمود کو نااہل قرار دے دیا