مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف ،ہسپتال داخل کرادیا گیا

خصوصی رپورٹ بین الاقوامی مسلم سکالر اور مبلغ مولانا طارق جمیل دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے‘ یہ ایمرجنسی میں لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کرا دیئے گئے‘آج دن دو بجے (یکم جنوری 2019ئ) کو ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی‘ احباب سے خصوصی دعاﺅں کی درخواست ہے۔مولانا کینیڈا کے دورے پر تھے‘ یہ دس دن بعد طویل سفر کر کے گزشتہ رات واپس تشریف لائے تو انہیں دل کے مقام پر شدید تکلیف کا احساس ہوا‘ انہیں ہسپتال لے جایا گیا‘ ڈاکٹروں کو ان کی ای سی جی نارمل محسوس نہ ہوئی چنانچہ ایمرجنسی میں ان کا علاج شرو ع کر دیا گیا۔