میٹرو بس کا نیا کرایہ کتنا ہوگا؟محکمہ ٹرانسپورٹ نے اعلان کردیا، سپیڈو بسوں میں سفرکے خواہشمندوں پر عائد بڑی پابندی بھی ختم ،خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب میں میٹرو بس کے کرایوں میں10 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی ۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں اضافے کی تجاویزبھی تیارکرلیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ذرائع کے مطابق پہلے دس کلو میٹر تک کرایہ 20روپے وصول کیا جائےگا، کرائے میں اضافے سے سبسڈی میں کمی آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیڈوبسوں میں بھی بغیرکارڈ سفرکرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسپیڈوبسوں میں اب مسافرکرایہ ادا کرکے سفر کرسکیں گے،ماضی میں بغیر کارڈ سفر کی اجازت نہیں تھی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے کے بعد میٹرو بس سروس کے کرایوں میں

اضافے کا اعلان کیا تھا۔