نواز شریف کے گارڈز کی جانب سے کیمرہ مین پر تشدد ،حکومت کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوگئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔ ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی اور بددعائیں نہ لیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک نہ کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی