نواز شریف کے برے دن ختم نہ ہو سکے چیف جسٹس 31دسمبر کو کس کیس کی سماعت کرنیوالےہیں؟ جیل میں قید سابق وزیراعظم کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ایئرمارشل اصغر خان کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔تفصیلات کے مطابق رواں سال کے آخری دن یعنی 31 دسمبر بروز پیر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت ہوگی، چیف جسٹس کے زیرسربراہی دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔اصغر خان کیس سیاسی رہنماوں میں کروڑوں روپے تقسیم کرنے کے معاملے سے متعلق ہے ، کہا جاتا ہے کہ نوے کی دہائی میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے کے سیاست دانوں کو خطیررقم رشوت میں دی گئی ۔ اٹارنی جنرل اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس میں نامزد دیگر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں۔