نئے بادشاہ کی تخت نشینی ، سعودی عرب میں جشن

ریاض (آئی این پی)سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تخت نشینی کی چار سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں جشن کا سماں بندھ گیا۔عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان کو اندرون وبیرون ملک سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں، جبکہ سعودی میڈیا اور اخبارات سمیت سوشل میڈیا پر خصوصی ضمیمے اور مقالینشر کئے گئے۔ دہشتگردی کیخلاف اسلامی عالمی فوج کا قیام اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا انکی اہم کامیابیوں میں شمار کیا گیاہے ۔یاد رہے شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی 23 جنوری 2015 میں وفات کے بعد شاہی خاندان نے انکے بھائی شاہ سلمان کو نیا بادشاہ منتخب کرلیا تھا۔