’’ایک کروڑ کیا ایک ارب بھی لے کر ملک کو نہیں بیچ سکتا‘‘معروف پاکستانی کھلاڑی نے بھارتی فکسرز کا شرمناک منصوبہ ناکام بنادیا

کراچی (آئی این پی )پاکستان کے اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی آفیشلز نے 2014 میں پیسوں کے بدلے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب کے مطابق بھارتی آفیشلز نے 2014 میں ایشین ٹیم چیمپئن شپ کے دوران فکسنگ کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آفیشلز نے کہا کہ پیسے لے لو اور میچ چھوڑ دو جس کے بعد فوری طور پر پاکستانی آفیشلز کو آگاہ کردیا تھا۔اسکواش کھلاڑی کا کہنا ہے کہ بھارتی آفیشلز کو فکسنگ کی پیشکش پر جواب دیا کہ ایک کروڑ کیا ایک ارب بھی لے کر

ملک کو نہیں بیچ سکتا۔یاد رہے کہ 2014 میں ہونے والے ایشین ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے اعزاز کا دفاع کامیابی سے کیا تھا اور ملائیشیا کی ٹیم کو شکست دی تھی جب کہ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کی تیسری پوزیشن تھی۔