’پیک فرینز سوپر‘ نے تاریخ کا شاندار کنسرٹ منعقد کرانے کا اعلان

لاہور (پروموشنل ریلیز) پاکستان کے مشہور بسکٹ برانڈ Peek Freans Sooper نے “sooperjunoon#” کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی تاریخ کا شاندار ترین میوزک کنسرٹ منعقد کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

یوم آزادی کے موقع پر سوپر نے عالمی شہرت یافتہ بینڈ “جنون” کے کامیاب اور جذبے سے بھرپور گانے “خودی” کو دوبارہ متعارف کروایا تھا اور اب سُوپر جنون نامی میوزک کنسرٹ میں بھی یہ بینڈ اپنے فن کا مظاھرہ کرے گا۔

شائقین اس میوزک کنسرٹ کے لئے بے چینی سے منتظر تھے اور اُن کا انتظار بالآخر25 دسمبر کے روز ختم ہونے جا رہا ہے جب وہ اپنے پسندیدہ ترین بینڈ جنون کے فن سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ مشہور زمانہ میوزک بینڈ جسے ایشیا کا ’u2‘ بھی کہا جاتا ہے اس موقع پر شائقین کے لئے دل کو چُھو لینے والی دھنیں اور مسحور کن نغمے پیش کرے گا۔ سُوپر نے میوزک کنسرٹ کی تاریخِ انعقاد کا اعلان بھی جنون کے مشہور نغمے ’ہے جذبہ جنون‘ کے ساتھ کیا ہے۔ میوزک کنسرٹ کے شرکاءکے لئے گولڈن لاﺅنج، سلور لاﺅنج اور پریمئم لاﺅنج بنائے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لئے الگ نشستوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تا کہ وہ محفوظ ماحول میں دل کھول کر لطف اندوز ہو سکیں۔خواتین کے لئے بنائی گئی خصوصی لاﺅنج کو ’پنک سرکل‘ (Pink Circle)کا نام دیا گیا ہے۔

سُوپر جنون میوزک کنسرٹ میں پاکستانی ایک بار پھر اپنے پسندیدہ بینڈ جنون کے نغمے تو سنیں گے، ساتھ اُن دیگر فنکاروں کے فن سے بھی محظوظ ہوں گے جو بلاشبہ پاکستان کے بڑے نام ہیں۔ ’سوپر ہے پاکستان‘کے بینر تلے ’جنون‘ کے ساتھ اتحادPeek Freans Sooper کے پاکستان سے وابستہ گہرے جذبات کا عکاس ہے۔

سُوپر جنون میوزک کنسرٹ کے لئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ’سوپر ڈسکاﺅنٹ‘ بھی دستیاب ہے۔ کنسرٹ میں شرکت کے خواہشمند افراد ویب سائٹ http://sooperjunoon.com.pkاور http://yayvo.com/sooperjunoon سے ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیں۔