پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ، ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل کھیلا جائیگا

ڈربن  پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کل ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبانوں نے مہمانوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ، پانچ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

گرین شرٹس نےپروٹیز کیخلاف دوسرا ون ڈے جیتنے پر نظریں جما لیں ، قومی ٹیم نے ٹیسٹ سیریز میں ہار کا بدلہ چکانے کی ٹھان لی ۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کل ڈربن میں آمنے سامنے ہوں گے ، امام الحق اور محمد حفیظ نے پہلے ون ڈے میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے پروٹیز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔