پریانکا چوپڑا بھی دیپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر۔

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جوناس اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شادی میں فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپرا اور نک جوناس کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے جو 29نومبر سے 3دسمبر تک جاری رہیں گی اور اس سلسلے میں پورے امید بھون پیلس کو بک کر لیا گیا ہے جسے شادی کے دنوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر سیاحوں کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ شادی کے لئے اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کی روش کو اپناتے ہوئے پرینکا اور نک کی شادی میں بھی فون لے جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔