غربت مٹاؤپروگرام‘حکومت نے مرغیوں کی تقسیم شروع کردی

لاہور (پی پی آ ئی) وزیر اعظم عمران خان کے غربت مٹائو پروگرام کے تحت مرغبانی کے یونٹس کی تقسیم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق لائیو اسٹاک حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں مرغبانی کے 300 یونٹس تقسیم کیے جائیں گے جس سے 300 گھرانوں کو فائدہ ہوگا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مرغبانی کے ایک یونٹ میں 5 مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے جو 1200 روپے کے رعایتی نرخ پر فراہم کیا جائے گا۔ مرغبانی یونٹ میں گولڈن اور مصری نسل کی دیسی مرغیاں شامل ہیں جو دو سے تین ہفتے میں انڈے دینے کے قابل ہوجائیں گی۔