وزیرِ اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ کراچی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان آج ایک بجے کراچی پہنچیں گے، وہ گورنر ہاؤس میں نہایت مصروف دن گزاریں گے اور مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم دورہ کراچی کے موقع پر بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ پی ٹی آئی کے ارکانِ اسمبلی اور دیگر وفود سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔کراچی کے اہم ترین معاملات پر مشاورت کےلئے ایک اہم اجلاس کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں، کاروباری طبقے اور شہریوں کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوگا۔