روسی صدر پیوٹن اولمپک چیمپئن حسینہ پر دل ہار بیٹھے، دوسری شادی کا عندیہ

ماسکو (ویب ڈیسک)روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پھر شادی کرنے کا اشارہ دے دیا۔ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق کہاجا رہا ہے کہ ان کی دوسری بیوی اولمپک چیمپئن جمناسٹ ایلینا کابائیوا ہو سکتی ہیں جس سے ان کے رومانس کی خبریں طویل عرصے سے آر ہی ہیں۔

35 سالہ ایلینا کابائیوا دو بار اولمپک میڈل جیت چکی ہیں۔ 12مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہی ہیں۔ ہار مو نک جمناسٹک میں 25 مرتبہ یورپی چیمپئن بننے کا اِعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ان کا پورا نام ایلینا ماراتونا کابا ئیوا ہے۔

طویل عرصہ سے کہا جاتا رہا ہے کہ یہ وہی خو بصورت خاتون ہیں جنہیں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اپنا دل دے بیٹھے ہیں اور اب دوسری شادی کے بارے میں سوچنے لگے ہیں۔