شہبازشریف کے داماد نے اپنی ہی کمپنی کے ملازم کو جھوٹے کیس میں پھنسا کر گھر پر قبضہ کرلیا،متاثرہ شخص نیب چلا گیا، سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے داماد عمران علی کے خلاف قبضے کی درخواست نیب کو موصول ،نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار طاہر خان اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں عمران علی یوسف کی کمپنی مدینہ فیڈ میں ملازم تھا،میں نے یہاں بطور زونل منیجر 5سال نوکری کی ۔اسی دوران افضال ، مرتضیٰ شاہ ،شہبازنے ملکر مجھ پر الزام لگایاکہ اس بندے نے ہم سے پیسے لئے ہیں،جس پر میں نے انہیں کہا کہ مجھے ثبوت دیں ،میں نے علی عمران کو بھی کہالیکن میری کوئی شنوائی نہ ہوئی ،ان کی حکومت تھی ،میں بہت پریشان تھا،مجھے مختلف قسم کی دھمکیاں دی گئیں، نوکری سے بھی نکال دیا گیا، 19لاکھ سے زائد رقم طلب کی گئی ،انکار پرعمران علی نے 2013میں میرے گھر پر زبردستی قبضہ کرلیا۔