خاتون کے ساتھ ڈانس کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچانے والا یہ شخص در اصل کون ہے ؟ایسی خبر آگئی کہ پنجاب پولیس کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

سوشل میڈ یا پر پولیس کی وردی میں ملبوس شخص اور ایک خاتون کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو پاکستانیوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی محکمہ پولیس بھی حرکت میں آگیا اور اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر اس کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز کردیا لیکن اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ویڈ یو میں ڈانس کرنے والا شخص در اصل پولیس اہلکار ہے ہی نہیں ۔نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون کے ساتھ ڈانس کرنے والا شخص در اصل پولیس انسپکٹر نہیں ہے بلکہ ایک اداکار ہے جس کا نام شہزاد آسی ہے ۔شہزاد آسی نے بتا یا کہ میرا پنجاب پولیس کے محکمے سے کوئی تعلق نہیں ،یہ ویڈیو کسی نے ڈرامے کی ریہرسل کے دوران بنائی تھی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میڈ یا پر خبریں نشر ہوئی تھیں کہ جب یہ معاملہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) پاکپتن ماریہ محمود کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے انسپکٹر کو نہ صرف معطل کیا بلکہ ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا بھی آغاز کردیا گیا۔