0
307

ایس پی طاہر داوڑ کا قتل، یہ کسی دہشت گرد تنظیم کا کام نہیں بلکہ۔۔۔! پاک فوج نے افغان حکومت پر سنگین الزامات عائد کر دیے، دھماکہ خیز اعلان

راولپنڈی(آئی این پی ) پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ایس پی طاہر داوڑ کا افغانستان میں قتل قابل مذمت ہے ، پاکستان ایک بہادر پولیس آفیسرسے محروم ہو گیاہے ،طاہر داوڑ کا اغوا ،ان کی افغانستان منتقلی اور قتل اور افغان حکام کا رویہ بہت سے سوالات کو جنم دے رہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سب کام صرف کسی دہشتگرد تنظیم کا نہیں ہے ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں ایس پی

طاہر داوڑ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے ،پاکستان ایک بہادر پولیس افسر سے محروم ہوگیا ہے ،ایس پی طاہر داوڑ کا اغوا، ان کی افغانستان منتقلی اور قتل اور افغان حکام کا رویہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ قتل صرف کسی دہشتگرد تنظیم کا کام نہیں ہے، پاکستان میں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں ، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ افغان فورسز سرحد پر باڑ کی تنصیب اور بہتر سیکیورٹی کیلئے تعاون کریں گی اور افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گی ۔

LEAVE A REPLY