ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے تاج محل کیساتھ ایسا کام کردیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی،مودی سرکار خاموش

0
359

نئی دہلی(وائس آف ایشیا)بھارت میں ہندوؤں کی انتہا پسند تنظیم آرایس ایس نے ایک بارپھر تاج محل کی سیکورٹی سے کھلواڑ کرتے ہوئے بی جے پی اورآرایس ایس سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک جماعت کو تاج محل کے اندر داخل کردیا۔اس عمل سے بھارتی سپریم کورٹ کے اس حکم کی کھلے عام توہین کی گئی جس میں اس نے تاج محل کے حدود میں کسی قسم کی عبادت سے منع کیاہے۔ حال ہی میں جب سپریم کورٹ کی جانب سے تاج محل کے حدود میں واقع مسجد میں نماز پڑھنے سے مسلمانوں کو منع کیاگیا اس کے بعد ان

بی جے پی کی عورتوں نے باقاعدہ وہاں ماچس لے جاکر اگربتیاں اورموم بتیاں جلائیں جبکہ تاج محل کے اندر کوئی بھی آتشی چیز لے جانے پر پابندی عائد ہے، ان عورتوں نے سارے قانون اورقاعدے توڑ دیے اورسکیورٹی عملہ خاموشی کے ساتھ بیٹھا تماشا دیکھتارہا۔

LEAVE A REPLY