کیپٹن صفدر کی مبینہ دوسری شادی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، افواہوں کا بازار گرم

0
531

سوشل مٰیڈیا پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری شادی کے گزشتہ تین روز سے خوب چرچے ہورہے ہیں اور اب ان کی مبینہ بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ دوسری شادی کا چرچہ 2 روز قبل اس وقت زبان زد عام ہوا جب پبلک نیوز کے پروگرام بیانیہ میں سینئر صحافی ذوالفقار راحت نے اشاروں کنایوں میں نام لیے بغیر اس شادی کے حوالے سے بہت کچھ بتادیا۔انہوں نے بتایاکہ ایک بہت بڑے پاکستان کے شاہی خاندان کے داماد کی دوسری شادی کی خبر ہے ، اس کیلئے پروگرام چھوٹا پڑسکتاہے کہ کیسے ایک سادہ خاتون کو پھنسایاگیا اور جب اس نے شناخت دینے اور اپنی نہیں تو ہونیوالے بچے کی عزت کا نقطہ اٹھا یا تو پاکستان کے اس سب سے بڑے سیاسی گھرانے کی عزت داو پر لگ گئی اور اس کے پیچھے پارٹیاں لگا دی گئیں جس پر وہ خاتون اپنی جان بچا کر ترکی بھاگ گئی، بچے کا نام اذان ہے ۔
پہلی بار پبلک نیوز پر جب کیپٹن (ر) صفدر کی شادی کے حوالے سے بات کی گئی تو پروگرام سے پہلے ہی پبلک نیوز سے وابستہ سینئر پروڈیوسر نے اپنے فیس بک سٹیٹس میں اس بارے میں خبر دے دی تھی۔

ٹی وی پروگرام میں نہ تو کیپٹن (ر) صفدر کا نام لیا گیا اور نہ ہی ان کی مبینہ طور پر دوسری بیوی کی شناخت ظاہر کی گئی جبکہ خاتون کی ایک ویڈیو بھی مدھم کرکے چلائی گئی ۔ لیکن اب سوشل میڈیا پر کیپٹن (ر) صفدر کی مبینہ طور پر دوسری بیوی اور صاحبزادے کی ویڈیو اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔ویڈیو دیکھئے

LEAVE A REPLY