لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دلہنوں کا بگھی اور ڈولی وغیرہ میں بیٹھنا تو سنتے دیکھتے آئے ہیں لیکن لاہور میں گزشتہ دنوں ایک دلہن ایسی چیز میں بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں آئی کہ سن کر آدمی کو یقین ہی نہ آئے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق لوگ شادی پر کیک کاٹتے ہیں لیکن یہ لاہوری دلہن کیک میں ہی بیٹھ کر شادی کی تقریب میں آئی، جو روایتی انداز میں سجی سنوری دلہن سے زیادہ سجایا گیا تھا اور اسے ایک ڈولی کی شکل دی گئی تھی۔
View this post on Instagram
جب دلہن اس کیک میں بیٹھ کر خوبصورت فانوس نما روشن قمقموں کے درمیان بنے راستے پر ہال میں داخل ہوئی تو نظارہ دیدنی تھا۔ انٹرنیٹ پر اس کی ویڈیو بہت وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر یقینا ہر لڑکی کے دل میں یہ ارمان اٹھے گا کہ کاش وہ بھی اپنی شادی کی تقریب میں ایسی ہی انٹری دے۔ ویڈیو پر کمنٹس میں اکثر لوگوں کو تو یقین ہی نہیں آ رہا کہ ڈولی نما یہ چیز کیک ہے۔ حرا سلطان نامی ایک لڑکی نے پوچھا کہ ”میں کنفیوژ ہوں، کیا یہ کیک ہی ہے۔ تاہم یہ جو کچھ بھی ہے، کمال خوبصورت ہے۔“