وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری،یاسر شاہ نے تاریخ بدل دی

ابوظہبی :وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری بناکر یاسر شاہ نے تاریخ بدل دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے خلاف یاسر شاہ نے 82 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹوں کا ریکارڈ بنادیا۔ اس سے قبل آسٹریلوی باﺅلر کلیری گریمٹ نے 1936 میں ریکارڈ بنایا۔یاسر شاہ نے وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری 36 ویں ٹیسٹ میچ میں مکمل کی۔