بھارتی آرمی چیف خود ہی دہشگرد نکلا،اپنے ہی ملک میں تباہی مچادی

0
332

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت مبینہ طور پر ملک میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث نکلے۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت پر یہ سنگین ترین الزام عام آدمی پارٹی کے لیڈر ایچ ایس پھولکا نے عائد کیا۔ گذشتہ دنوں امرتسر میں نیرن کاری بھون پر ایک بم حملہ ہوا جس کے بارے میں ایچ ایس پھولکا کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ خود بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کروایا ہے۔۔ رپورٹ کے مطابق یہ الزام عائد کرنے کے بعد جب انتہا پسند ہندوئوں نے ایچ ایس پھولکا کو دھمکانا اور

احتجاج کرنا شروع کیا تو ایچ ایس پھولکا نے دباؤ میں آ کر اور دھمکیوں سے خوفزدہ ہو کر اپنا بیان واپس لے لیا اور اس پر معذرت بھی کر لی۔ اپنے اگلے بیان میں ایچ ایس پھولکا کا کہنا تھا کہ میرے بیان کا مقصد یہ تھا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ماضی میں بھی حکومتیں اپنے مفادات کے لیے پرتشدد واقعات رونما کرواتی رہی ہیں۔میرا بیان آرمی چیف کے خلاف نہیں تھا ، میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔واضح رہے کہ اس دھماکے میں تین لوگ ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

LEAVE A REPLY