نیب کی بڑی کارروائی، پولیس کا حاضر سروس اعلیٰ افسر کرپشن کے الزامات میں گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیب کی بڑی کارروائی ، کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں ایس ایس پی رائے اعجاز کو گرفتار کر لیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق رائے اعجاز کے وارنٹ گرفتاری نیب لاہور نے جاری کیے تھے اور نیب حکام نے انہیں کراچی میں شارع فیصل سے گرفتار کیا۔رائے اعجاز کو لینے کیلئے نیب لاہور کی ٹیم کراچی میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق رائے اعجاز کو پولیس کے فنڈز میں 70 کروڑ روپے کی خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب لاہور نے کرپشن کے اسی کیس میں 10 دیگر

افراد کو بھی گرفتار کیا ہے۔ کرپشن کے اس کیس میں رائے اعجاز کے والد بھی مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپہ مارا گیا مگر وہ فرار ہو گئے ہیں۔