نئی پاکستانی فلم پنکی میم صاحب کا ٹریلر جاری

اسلام آباد (ویب ڈسک) دبئی کی خاتون فلم ساز شازیہ علی خان کی آنے والی فلم ”پنکی میم صاحب“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس ٹریلر سے فلم کی پوری کہانی کو سمجھنا مشکل ہے تاہم یہ اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ اس فلم کی کہانی واقعی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے اور اس بار پاکستانی شائقین کو ایک منفرد کہانی دیکھنے کو ملے گی۔اس فلم میںجہاں ہدایات دبئی کی ڈائریکٹر دے رہی ہیں، وہیں اس میں کام کرنے والے اداکاروں میں پاکستانی اور ہندوستانی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی باقی ٹیم میں بھی تینوں ممالک کے لوگ شامل ہیں۔فلم کی کہانی ایک پاکستانی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو پنجاب کے چھوٹے سے گاو¿ں سے عالمی شہر دبئی جاتی ہے۔پاکستانی لڑکی کا کردار ہاجرہ یامین نے ادا کیا ہے، جو ملازمت کے حصول کے لیے دبئی پہنچتی ہے ،وہ گاو¿ں اور اپنے ملک سے انتہائی منفرد، رنگین اور مسائل سے بھرپورہوئی زندگی کا سامنا کرتی ہے۔”پنکی میم صاحب“ رواں برس دسمبر میں پاکستان اور ہند سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔