شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر ن لیگیوں نے ایسا کیا کام کیاکہ پولیس کے جوان آگ بگولا ہو گئے اور انہیں سڑک پر ہی لٹا کر مارنا شروع کر دیا؟ ن لیگ ایک اور سانحہ ماڈل ٹائون کروانا چاہتی ہے، سنگین دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے‘ احتساب عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی‘ پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی،احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹائون جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی، جمعرات کو فیاض الحسن چوہان نے لیگی کارکنان کے ا حتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر افراد نے جان بوجھ کر پولیس سے لڑائی کی یہ لوگ اس موڈ میں تھے

کہ پولیس کے ساتھ لڑائی شروع کریں۔ صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت کے باہر ڈیڑھ سو سے دو سو افراد موجود تھے۔ پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان افراد کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ احتساب عدالت کے باہر ماڈل ٹائون جیسی کوئی حرکت نہیں کی جائے گی۔