سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے 5G ورژن میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہو سکتی ہے

سام سنگ گلیکسی ایس 10 کے 5G ورژن کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آ ئی ہیں۔ جی ایف سیکورٹیز کے تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ اس فون میں 12 جی بی ریم اور 1 ٹی بی سٹوریج ہو سکتی ہے۔ اس سے پہلے خبریں آئیں تھیں کہ اس فون میں 6.7 انچ کی مہنگی سکرین ہوگی، اس کے بیک پر 4 اور فرنٹ پر 2 کیمرے ہونگے۔
پہلے افواہیں آئیں تھیں کہ ایس 10 میں 512 جی بی کی سٹوریج ہوگی۔
ہو سکتا ہے کہ 1 ٹی بی سٹوریج میں 512 جی بی فون کی سٹوریج اور 512 جی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھائی گئی سٹوریج ہو۔ گلیکسی نوٹ 9 کی تشہیر بھی اسی طرح کی گئی تھی۔
فون میں 12 جی بی ریم کافی زیادہ لگتی ہے۔ اس وقت تک صرف 10 جی بی ریم تک کے فون کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن یہ ابھی مارکیٹ میں نہیں آئے۔
ہوسکتا ہے کہ Linux on DeX کے ساتھ Dex موڈ فون کو ڈیسک ٹاپ میں منتقل کر دے، اس طرح صارفین زیادہ ریم اور سٹوریج کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
گلیکسی ایس 10 کے 5G ورژن کی سرامک بیک پر لگے 4 کیمروں میں سے ایک 3D Time of Flight سنسر ہوگا۔