چہرے کے دانوں (بلیک ہیڈز)سے نجات پانے کے آسان اور مؤثرطریقے

چہرے کے دانوں (بلیک ہیڈز)سے نجات پانے کے آسان اور مؤثرطریقے

جلد سے متعلقہ مسائل میں بلیک ہیڈز کا مسئلہ سب سے عام ہے اور اس کا شکار تقریبا ہر شخص انھیں شدید ناپسند کرتا ہے ۔ناک ، ماتھے اور ٹھوڑی پر ابھرنے والے یہ نشانات اس وقت نمودار ہوتے ہیں جب ہمارے چہرے کے مسام سی بم کی زیادہ مقدار کے باعث بلاک ہوجا تے ہیں ۔اگر بلیک ہیڈز کا بر وقت علاج نہ کیا جائے تو یہ پمپلز اور ایکنی کی شکل اختیار کر لیتے ہیں جو چہرے پر بے حد بد نما لگتے ہیں ۔ حسن کی نگہداشت کے ماہرین کی طرف سے گھریلو استعمال کی چیزوں سے بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرنے کیلئے آسان اور مو ثر طریقہ علاج شیئر کیے گئے ہیں ۔ان آسان طریقوں پر عمل پیرا ہو کر آپ مہنگی کریموں کے استعمال اور انکے مضر اثرات سے بڑی حد تک محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیک ہیڈ ز سے نجات پانے کا سب سے پرانا اور اثر دکھانے والا نسخہ یہ ہے کہ آپ بھاپ لیں اس سے آپکے چہرے کی جلد نرم ہو جائے گی اور بلیک ہیڈز آسانی سے باہر آجائیں گے۔ بھاپ لینے کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی برتن میں تھوڑا پانی اچھی طرح گرم کریں اس میں اگر مناسب سمجھیں تو چند قطرے لیموں کارس بھی شامل کر دیں ۔جب پانی خوب اچھی طرح گرم ہو جائے تو اسے چولہے سے اتار لیں اور کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں دس سے پندرہ منٹ آرام سے بیٹھ سکیں ۔آپ ایک بڑا تولیہ لیں اور اسے سر پر ڈال کر چہرہ گرم پانی والے برتن پر کر لیں ۔ بھاپ یا سٹیم لیتے وقت احتیاط کریں کہ چہرہ پانی سے اتنا اوپر رکھیں جتنا قابل برداشت ہو ۔بلیک ہیڈز سے نجات پانے کیلئے ماہرین کی طرف وضع کیا جانے والا دوسرا طریقہ علا ج کھانے کا سوڈا ہے ۔اس عمل کو کرنے کیلئے تین کھانے کے چمچے کھانے کا سوڈا اور اس میں ایک چمچ پانی کا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور متاثرہ جگہ پر تین سے چار منٹ تک مساج کریں بعد از نیم گرم پانی سے دھو لیں ۔ تیسرا اہم طریقہ انڈے کا ماسک ہے جس کے استعمال سے ناصرف آپ بلیک ہیڈز سے نجات حاصل کرسکتے ہیں بلکہ انڈہ آپکی جلد کے مساموں کو ٹائٹ کرنے میں بھی مدد دیتا ہے ۔اگر بازار سے ایگ وائٹ پور سٹرپس کو خریدیں تو وہ خاصی مہنگی ہوتی ہیں لیکن آپ گھر میں بھی اسے آسانی سے تیار کر سکتے ہیں ۔اس کیلئے سب سے پہلے ایک انڈہ لیں اور اس کی زردی کو الگ کر دیں ۔ اب انڈے کی بچ رہنے والی سفیدی کو تھوڑا پھینٹ لیں اور میک اپ برش سے چہرے پر پھیلا دیں ۔متاثرہ جگہ پر زرا ذیادہ لگائیں پھر اس پر ٹشو کا ٹکڑا رکھ کر چپکا دیں ٹشو کے اوپر ایک مرتبہ پھر انڈے کی سفیدی کا لیپ کر دیں ۔پس جب ماسک خشک ہو جائے تو کھینچ کر اتار دیں تمام بلیک ہیڈز غائب ہو جائیں گے ۔