’کرپشن کیس میں نام آنے پر خودکشی کا بھی سوچا تھا۔۔ جب میرا بیٹا کرکٹ کھیلے گا تو میں پابندی کی وجہ سے سٹیڈیم نہیں جا سکوں گا‘

ممبئی (اُردو نیوز) میچ فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار کرکٹر شری شانت نے کہاہے کہ کرپشن کیس میں نام آنے پر انہوں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا۔

سابق بھارتی پیسر شری شانت نے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں انکشاف کیاکہ 2013 میں آئی پی ایل کرپشن کیس میں نام سامنے آنے پر انھوں نے خودکشی کا بھی سوچا تھا، انھوں نے ایک بار پھر اپنے بے گناہ ہونے پر اصرار کیا اور گزرے ہوئے وقت کو یاد کرکے روپڑے۔شری شانت نے کہاکہ جب میرا بیٹا بڑا ہوکر کرکٹر بنے گا تو میں پابندی کی وجہ سے اس کا کھیل دیکھنے کے لیے بھی اسٹیڈیم نہیں جا سکوں گا۔