’گھر میں یہ چیز نہیں اس لئے اتنی فٹ ہوں‘ دنیا کی سب سے خوبصورت نرس نے اپنی فٹنس کا راز دنیا کو بتادیا

’گھر میں یہ چیز نہیں اس لئے اتنی فٹ ہوں‘ دنیا کی سب سے خوبصورت نرس نے اپنی فٹنس کا راز دنیا کو بتادیا
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کی 24سالہ میگی ملز نامی نرس کو انٹرنیٹ صارفین نے دنیا کی خوبصورت ترین نرس قرار دے رکھا ہے جو مصروف زندگی کے باوجود اتنی سلم سمارٹ ہے کہ دیکھ کر خواتین اس پر رشک کرتی ہیں۔ اب میگی نے پہلی بار اپنی فٹنس کا راز دنیا کو بتا دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن کی اس ایمرجنسی نرس نے بتایا ہے کہ میرے گھر میں ٹی وی نہیں ہے، اس لیے میرا وقت ضائع نہیں ہوتا اور میں روزانہ جم جاتی ہوں۔

میگی کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے نرسنگ کی ڈگری ختم کی تو مجھے فٹنس کا شوق پیدا ہوا، کیونکہ میں ڈیوٹی پر خود کو چاک و چوبند محسوس نہیں کرتی تھی۔ چنانچہ میں نے جم جانا شروع کر دیا۔ پہلے میں ہفتے میں ایک دو روز جم جاتی تھی لیکن جلد ہی مجھے اس کا ایسا شوق چڑھا کہ اب میں ہفتے میں 6دن جم جاتی ہوں اور ان دنوں میں روزانہ 2گھنٹے کسرت کرتی ہوں۔ جم میں مرد یہ دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں کہ میں ان سے زیادہ وزن اٹھاتی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ اگر میں نے گھر میں ٹی وی رکھا ہوتا تو میرے پاس جم جانے کا وقت ہی نہ ہوتا اور میں کبھی اتنی فٹ نہ ہو سکتی۔“