سال 2018ء بدترین اور بہترین تجربات کا مجموعہ رہا ہے ، جھانوی کپور

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جھانوی کپور کا ماننا ہے کہ سال 2018 ان کے لیے بدترین اور بہترین تجربات کا مجموعہ رہا۔جھانوی کپور کی والدہ نامور اداکارہ سری دیوی کا انتقال رواں سال کے آغاز میں دبئی میں ہوا، اس دوران جھانوی اپنی ڈیبیو فلم دھڑک کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔اس حوالے سے اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر مشکلات سے گزرنے کے بعد اب زیادہ مضبوط ہوکر سامنے آئی ہیں۔جھانوی اپنے والد بونی کپور کے ہمراہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے ایک سیشن میں موجود تھیں، جہاں انہوں نے

میڈیا سے بات کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں بڑھنے کی بات کروں تو مجھے سمجھ نہیں آتا کیا بولوں، اگر اپنی بات کروں تو یہ سال میری زندگی میں ہونے والے بدترین اور بہترین تجربات کا مجموعہ ہے، لیکن اب میری پوری فیملی ایک ہے اور یہ میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔