’’یہ ایپ ہمارے معاشرے کو خراب کرر ہی ہے‘‘ پشاورکے شہری نے تنگ آ کروزیراعظم پورٹل پر شکایت درج کرا دی

لاہور(اے این این)پشاور کے ایک شہری نے مشہور ایپ ٹک ٹاک سے تنگ آکر وزیراعظم پورٹل پر شکایت درج کرا دی، شہری کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک نامی ایپ کو بند کیا جائے کیونکہ یہ معاشرے میں خرابی کا سبب بن رہا ہے۔شہری نے شکایت میں کہا کہ tik tok نامی سافٹ وئیر ہمارے معاشرے کو خراب کر رہا ہے اس لیے اسے بند کیا جائے۔جب اس متعلق دیگر لوگوں کی رائے جانی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں ٹک ٹاک ایپ استعمال کرنے کی عادت ہے وہ ہر ٹائم اسی پر اپنا وقت ضائع کرتے رہتے ہیں۔جب کہ کچھ لوگوں نے اسے تفریح کا ذریعہ قرار دے دیا۔شہری کی شکایت کے بعد پاکستان سیزن پورٹل نے شکایت پی ٹی اے کو ارسال کر دی ہے۔