یاہوانڈیا پر سرچ کیلئے جانیوالوں میں سنی لیون پہلے نمبر پر لیکن کون سا پاکستانی ٹاپ ٹین سرچز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا؟ جان کرآپ کو بھی خوشی ہوگی کیونکہ۔۔۔

ممبئی (ویب ڈیسک) یاہو انڈیا نے 2018 میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے اور اس میں حیران کن طور پر ایک پاکستانی شخصیت بھی شامل ہیں۔ ڈان نیوز کے مطابق بھارت میں انٹرنیٹ صارفین پورا سال ایک پاکستانی شخصیت کو سرچ کرتے رہے اور اس کی وجہ بھی کچھ زیادہ حیران کن نہیں۔

اس شخصیت کے بارے میں آپ نیچے فہرست میں جان سکیں گے جو کہ درج ذیل ہے۔

۔1 سنی لیونی
یہ بالی ووڈ سٹار مجموعی طور پر اس فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

۔2 سری دیوی

سری دیوی کی اچانک موت نے بھارتی عوام کو چونکا دیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

۔3 نریندرا مودی

بھارتی وزیراعظم کا نام اس فہرست میں آنا حیران کن نہیں مگر یہ ضرور حیران کرتا ہے کہ وہ بولی وڈ اسٹارز سے نیچے ہیں۔

۔ 4ایم کروناندھی

تامل ناڈو کے کئی بار وزیراعلیٰ رہنے والے کے انتقال نے اس ریاست کے رہنے والوں کو افسردہ کردیا تھا۔

۔ 5پریا پرکاش
ایک آنکھ مار کر اسٹار بن جانے والی پریا پرکاش اب فلمی دنیا میں اوپر جانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

۔ 6راہول گاندھی

کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی اس فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔

۔ 7پریانکا چوپڑا
بالی ووڈ اور ہولی وڈ دونوں جگہوں پر نام کمانے والی پریانکا چوپڑا کی نک جونس سے شادی نے انہیں اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر کھڑا کردیا۔

۔ 8اٹل بہاری واجپائی

بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی 2018 میں اس دنیا سے چل بسے اور یہی وجہ انہیں اس فہرست میں لے آئی۔

۔9 سلمان خان
بالی ووڈ دبنگ خان اس فہرست میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

۔10عمران خان

جی ہاں بھارتی عوام 2018 میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور اب وزیراعظم پاکستان کو انٹرنیٹ پر سرچ کرتے رہے۔