’’اسامہ کو پاکستان نے پناہ دی اس لئے ہم نے ۔۔۔‘‘ امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان پر چڑھائی، خطرناک اعلان کر دیا

0
408

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا ، پاکستان نے اسامہ بن لادن جیسے عالمی دہشتگرد کو پناہ دی اور پاکستانی حکام بالا اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کے بارے میں جانتے تھے ۔ اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے پاکستان کی قربانیوں کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا اور کہا کہ پاکستان نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا ،ٹرمپ نے الزام لگایا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دی، پاکستانی حکام
اسامہ کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے ،ہم پاکستان کو سالانہ 1.3 ارب ڈالر دیتے رہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارے لئے کچھ نہیں کر رہا اس لئے امداد بند کر دی ۔

LEAVE A REPLY