امریکہ ، پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری پر داعش کو مالی معاؤنت فراہم کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی

واشنگٹن(آن لائن) امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد امریکی خاتون شہری پر داعش کو مالی معاؤنت فراہم کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ امریکی اخبار’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ضلعی عدالت کے جج جوانا سیبرٹ نے 27 سالہ زوبیاشہناز پر داعش پر مالی معاؤنت کی فرد جرم عائد کی ہے ۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق زوبیاشہناز نے مارچ 2017 سے 31 جولائی 2017 تک متعدد بار شام کے سفر کی کوشش کی ۔ رپورٹ کے مطابق ایک سکیم کے تحت کنی مالیاتی اداروں کے ساتھ فراڈ بھی کئے ۔ دستاویزات کے مطابق شہناز نے مختلف حیلے بہانوںسے 22500 ڈالر کا قرض بھی حاصل کیا اور یہ تمام رقم اس نے داعش کو فراہم کی ۔ دستاویزت کے مطابق شہناز نے داعش کے حق میں آن لائن پروپیگنڈا بھی کیا ۔