کیا ڈسنے والا سانپ زیریلا تھا ؟زخم دیکھ کر معلوم کرنے کا انتہائی مفید طریقہ

اگر سانپ ڈس لے تو سب سے پہلا خطرہ یہی ہوتا ہے کہ کہیں اس کا زہر بھی جسم میں داخل تو نہیں ہوگیا؟

یہ مشکل ماہرین نے اس طرح حل کردی ہے کہ زہریلے اور دیگر سانپوں کے ڈسنے کے نشانات الگ الگ طرح کے ہوتے ہیں ۔ ماہرین کے مطابق زہریلے سانپ عموماً اپنے شکار کے جسم پر ’ڈنگ ‘ کے دو گہرے زخم چھوڑتے ہیں تاہم دیگر سانپوں کے ڈسنے کا زخم ذرا مختلف ہوتا ہے۔ اس صورت میں چھوٹے اور گہرے نہیں ہوتے۔ یہ سانپ گھوڑے کی نعل (Horseshoe)کی شکل کا زخم چھوڑتے ہیں ۔ اس زخم میں متعدد سوراخ ہوتے ہیں جو کم گہرے اور چھوٹے چھوٹے ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس طریقے کو ذہن میں رکھا جائے تو پریشان ہونے کی بجائے خطرے کی فوری نشاندہی کی جاسکتی ہے۔