خاتون اول بشریٰ بی بی اچانک کہاں پہنچ گئیں فوری طور پر پنجاب حکومت کوکیا بڑا حکم جاری کر دیا؟

لاہور (نیوز ڈیسک) خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لے کر شیلٹر ہوم کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران نے لاہور کے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کی دوست فرح خان بھی موجود تھیں۔ بشریٰ بی بی نے شیلٹر ہوم کے انتظامات کا جائزہ لیا اور جلد از جلد کام کو مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس کے بعد بشریٰ بی بی نے داتا دربار حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔