10سے 15دنوں کے دوران کون کون گرفتار ہونیوالا ہے؟عمران خان سے ملنے کے بعد معروف صحافی ارشاد بھٹی نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے آئندہ 10 سے 15 دنوں کے دوران بڑی گرفتاریوں کا عندیہ دے دیا، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس دوران انہوں نے پیغام دیا کہ قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے۔ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران انہیں وزیراعظم عمران خان فائٹنگ موڈ میں اور پرعزم دکھائی دیے۔ارشاد بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے انہیں خصوصی پیغام بھی دیا۔ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملاقات کے دوران انہیں کہا کہ قوم تیار رہے، اگلے دس پندرہ دنوں میں کچھ لوگوں کی جمہوریت خطرے میں پڑنے والی ہے۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آنے والے دنوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے واضح امکانات ہیں۔