ویمن ٹی 20 میچ ، ویسٹ انڈیز کی ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کراچی ( 92 نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ویمن ٹی 20 میچ کراچی کھیلا جا رہا ہے ، تین میچز کی سیریز کا پہلا میچ کراچی میں جاری ہے ۔

ویسٹ انڈیز کی کڑیوں نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے ۔

مہمان ٹیم کی باگ ڈور میریسا اگیولیریا سنبھالے ہوئی ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کر رہی ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیم 15 سال کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے ، سیریز کا دوسرا میچ یکم فروری جبکہ تیسرا تین فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلا جائے گا۔