گوادر (آن لائن) سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز نے پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی و فاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان وہاں موجود تھے جنہوں نے سعودی وزیرکا استقبال کیا۔چئیرمین جی پی اے اور ڈی جی نے وفد کو گوادر پورٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں
پر بریفنگ دی۔اس موقع پرسعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت کے حامل 2 ممالک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے سی پیک کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سعودی عرب کو زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ واضح ہو کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے اور سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز اسی سلسلے میں گوادر پہنچے ہیں۔ سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز نے پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.