دنیا بھر میں ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) ریسلنگ کے شائقین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے- اور ہر کوئی کسی نہ کسی ریسلر کا پرستار ضرور ہوتا ہے- عام طور پر زیادہ تر ریسلرز کا تعلق امریکہ سے ہوتا ہے- لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے مقبول اور طاقتور مسلمان ریسلرز کے بارے میں بتائیں گے-
بادشاہ پہلوان خان

بادشاہ پہلوان خان کا تعلق پاکستان کے شہر راولپنڈی سے ہے- یہ اس وقت فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رہائش پذیر ہیں- اگرچہ یہ ابھی تک پروفیشنل ریسلر نہیں بنے لیکن جلد ہی یہ آپ کو ڈبلیو ڈبلیو ای میں نظر آئیں گے- ان کا قد 5 فٹ 9 انچ ہے جبکہ ان کا وزن 101 کلو گرام ہے-
دی آئرن شیچ

آئرن شیخ کا اصلی نام حسین خسرو علی وزیری ہے- آئرن شیخ 1942 میں ایران کے شہر تہران میں پیدا ہوئے- انہوں نے 1972 میں ریسلنگ کے کیریر کا آغاز کیا اور یہ ایک پروفیشنل ریسلر قرار دیے جاتے تھے- 1983 میں یہ ڈبلیو ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئین شپ کے فاتح بنے- انہوں نے 2008 میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ لی- ان کا قد 6 فٹ جبکہ وزن 117 کلو گرام تھا-